ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانیوں کو ”ہندو“ سمجھنے والی ذہنیت فرقہ واریت پر مبنی:مایاوتی

ہندوستانیوں کو ”ہندو“ سمجھنے والی ذہنیت فرقہ واریت پر مبنی:مایاوتی

Wed, 01 Jan 2020 10:44:31    S.O. News Service

لکھنؤ،یکم جنوری(ایس او نیوز/یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ریاستیباشندوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے 130 کروڑ ہندوستانی عوام کو ہندو ماننے کی ذہنیت کی سخت لفظوں میں مذمت کی۔بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ ملک کے تقریباً 130 کروڑ عوام کو ہندوستانی ماننے کے بجائے اُنہیں ”ہندو“ ماننے کے آر ایس ایس و بی جے پی کی تنگ و فرقہ وارانہ سوچ و ذہنیت کا ہی نتیجہ ہے کہ آئین کی بنیادی شبیہ ہر جگہ تباہ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔اور ملک میں ہر طرف و ہرسماج میں بے چینی و افراتفری کے ساتھ ساتھ چہار سو لاقانونیت کا ماحول ہے۔سبھی ملک کے باشندوں کو ہندو کے بجائے ”ہندوستانی“ماننے کی نیت و پالیسی سے ہی ملک کا اصلی بھلا ہوسکتا ہے۔نئے شہریت (ترمیمی) قانون،این پی آر اوراین آر سی کا ذکرکرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ایسے قوانین لاکر بی جے پی پورے ملک میں آسام جیسے ہنگامی حالات لانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ سیاسی مفادات کی تکمیل کی جاسکے۔ لیکن ملک کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ محنت کش بہوجن سماج انسانیت نواز آئینی سوچ رکھتا ہے۔اور ملک میں کثرت میں وحدت کی آئینی تصور کا قائل ہے۔انہوں نے نئے سال پرعوام کے لئے نیک تمنا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آنے والا سال 2020 میں نوٹ بندی،جی ایس ٹی،مہنگائی،غریبی، بے روزگاری،معاشی مندی وغیرہ سے پریشان حال تقریبا ً130کروڑ عوام اپنا بہتر راستہ خود نکالیں گے اور اگلا سال یقینی طور سے 2019 سے بہتر ثابت ہوگا۔


Share: